ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حوثیوں کی گولہ باری سے جازان میں تین سعودی ہلاک 

حوثیوں کی گولہ باری سے جازان میں تین سعودی ہلاک 

Mon, 11 Jun 2018 12:06:59    S.O. News Service

ریاض 11جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) یمن کے ایران نواز حوثی شدت پسندوں کی جانب سے سعودی عرب کے سرحدی شہر جازان پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں کم سے کم تین شہری جاں بحق ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ حوثی شدت پسندوں نے دن دو بج کر پچپن منٹ پر جازان شہر پرگولہ باری جس کے نتیجے میں تین شہری شہید اور متعدد گھروں کو نقصان پہنچا۔انہوں نے بتایا کہ شہری دفاع کے حکام کو سرحد پار سے حوثیوں کی گولہ باری سے متعدد گھروں کو نقصان پہنچنے کی اطلاع دی گئی۔ سیکیورٹی فورسز فورا موقع پر پہنچی جہاں گولہ باری سے تین شہری شہید اور اور متعدد گھروں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ اتحادی فوج کی جوابی کارروائی کے بعد دشمن کی طرف سے گولہ باری بند ہوگئی۔


Share: